اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستان کا دورہ کریں گے. بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور صوبے میں دہشت گردی کے بعد کی صورتحال کا معائنہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم صوبائی ترقیاتی پیکیج کا جائزہ لینے کیلئے آج بلوچستان کا دورہ کرینگے. جس کے دوران انہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔حال ہی میں سکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیرنس آپریشن کیا ہے. جس کے دوران 20 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں افسر اور اہلکاران سمیت 4جوان شہید ہوئے۔اپنے آج کے دورۂ بلوچستان کے دوران وزیر اعظم جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے نوشکی بھی جائیں گے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کریں گے۔ آپریشن پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان گزشتہ برس نومبر کے دوران سامنے آیا تھا۔بلوچستان کے پسماندہ ترین جنوبی اضلاع کی ترقی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا گیا جس کے تحت ان اضلاع میں بجلی، گیس اور سڑکیں تعمیر کرنے کیلئے 3 سال کے دوران 600 ارب روپے خرچ کرنے کا وعدہ کیا گیا۔
وزیر اعظم صوبائی ترقیاتی پیکیج کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان کا دورہ آج کریں گے
Feb 08, 2022 | 10:13