گلے میں کیوآرکوڈ ڈال کرگھومنے والا ڈیجٹل بھکاری راجو گوگل پر فون پے اور پے ٹی ایم جیسے ای والٹس سے بھیک جمع کرتا ہے
بھارت میں ایک بھکاری نے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ کرنے والوں کے جواب میں ڈیجٹل ٹرانسفرکی شکل میں بھیک مانگنا شروع کردی۔ریاست بہار کا ایک بھکاری جب لوگوں سے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ سن کرتھک گیا تواس نے بھیک مانگنے کا ایک انوکھا طریقہ سوچا اوراس پرعمل کرڈالا۔راجو پرساد اب ڈیجٹل ٹرانسفر کے ذریعے بھیک مانگ رہا ہے اوراس مقصد کے لئے وہ اپنے گلے میں کیوآرکوڈ ڈال کرگھومتا ہے۔ڈیجٹل بھکاری راجو پرساد گوگل پر فون پے اور پے ٹی ایم جیسے ای والٹس کے ذریعے بھیک جمع کرتا ہے اورروزانہ50 سے 60 روپے کما لیتا ہے۔راجو نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اپنا اکاو¿نٹ کھولا ہے جو ایک ملٹی نیشنل پبلک سیکٹر بینک ہے۔ راجو کا کہنا تھا کہ اسے اکاو¿نٹ کھولنے اوروالٹس بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔راجو کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نوجوان، طالب علم اور شہر کے رہائشی ای والٹ کے ذریعے خیرات دیتے ہیں لیکن مقامی دیہاتی اور مسافر بھیک مانگنے پر پیالے میں سکے ڈالتے ہیں۔