مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی:وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کو دیکھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل پنجاب وزیر اعلی آفس پہنچے جہاں گورنر سندھ اور وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات کی اور اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کی ہے۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ استعفوں سے راہ فرار اختیار کرنے والی اپوزیشن کا عدم اعتماد کا شوشہ بھی ناکام رہے گا. بعض جماعتیں پہلے ہی اپوزیشن اتحاد کے خلاف عدم اعتماد کرکے راستے جدا کر چکی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن ملک کو ریورس گئیر لگانا چاہتی ہے کیوںکہ حکومت مضبوط ہے اور اپوزیشن کمزورہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ساری اپوزیشن اول تو ایک ہو نہیں سکتی. اگر اکٹھی ہو بھی جائے تو بھی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں انہیں اپنے طرزعمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن کی آنیاں، جانیاں اسی طرح چلیں گی، اپوزیشن پرعوام عدم اعتماد کا اظہار کر چکے،  یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں. مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...