ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا:محکمہ موسمیات

Feb 08, 2022 | 12:54

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

آج اسلام آباد میں مطلع  جزوی ابر آلو د رہنے کے علاوہ شام اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں ہوا میں نمی کاتناسب %52 تک رہنے کا امکان ہے۔تاہم شام اور رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب اورکشمیر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں کہیں بونداباندی کہیں ہلکی با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔صبح کے اوقات میں لاہور،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ،ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپوراورگردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔تاہم شام اور رات کے دوران لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، میانوالی، بھکر،لیہ، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، اوکاڑہ اور خطہ پوٹھوہار میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ مری اور گلیات میں بارش  ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخواہ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں مانسہرہ،صوابی اور چارسدہ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔تاہم دیر ،چترال ، سوات ، کوہستان ، ایبٹ اآباد،مالاکنڈ ،کوہاٹ اور وزیرستان میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کراچی ،دادو اور گردوانواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اورگردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کا ساتھ ہلکی بارشبرفباری کاامکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا .تاہم بالائی خیبرپختونخوا، مری، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی ہے۔

مزیدخبریں