انٹر بنک میں ڈالر 98 پیسے مہنگا: سونا 4300 روپے تولہ سستا

Feb 08, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 98پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت275.30روپے سے بڑھ  کر276.28روپے پر آ گئی۔ اسی طرح1روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281روپے سے گھٹ کر280روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت1ڈالرکمی سے 1869ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت4300روپے تولہ کمی سے2 لاکھ اور دس گرام سونے کی قیمت 3686روپے کمی سے1لاکھ71ہزار468روپے کی سطح پر رہی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کمی سے2230روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں