لاہور (سپورٹس ڈیسک )گھانا کے قومی فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ مجھے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
فٹبالر
ترکیہ: گھانا کے قومی فٹبالر کرسچین آٹسو کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا
Feb 08, 2023