عمران کو معلوم ہی نہیں کی جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے : رانا ثنا 


لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ راناثنا نے  کہا ہے  کہ عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے،نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے، راناثنا نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا، یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...