پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج کشمیریوں کو خراج عقیدت‘ بھارتی افواج کی مذمت کی قرارداد پیش ہو گی


اسلام آباد (نامہ نگار‘ خبر نگار) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج بدھ کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔ اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کی منظوری کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت ایکٹ 2015  میں مزید ترمیم اور والدین کے تحفظ کے بل کی منظوری دی جائے گی۔ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا بلکہ ان کی لازوال جدوجہد آزادی کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی جانب سے آزادی کی تحریک کے دوران کشمیری عوام کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے عوام پر بربریت اور غیر انسانی اور بہیمانہ ظلم و تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن