اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔ شرح منافع میں رد و بدل یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق تین ماہ کیلئے شرح منافع 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 10 سے بڑھا کر 15.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.50 سے بڑھا کر 15.50 فیصد کردیا گیا ہے۔ 3 سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.75 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 5 سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 11 فیصد سے بڑھا کر 13.50 فیصدکردیا گیا ہے۔
اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع تبدیل، 15.50 فیصد تک بڑھا دیا گیا
Feb 08, 2023