ترکیہ‘ شام زلزلہ میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی  


لاہور (خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان  نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دْکھ ہوا ہے۔ ہم اپنے ان بھائیوں کیلئے درکار ہرقسم کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں۔  زلزلے میں جاں بحق افراد کی بلندیِ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ای پیپر دی نیشن