ترکیہ ‘شام کی عوام کیلئے دل کھول  کر امداد دیں ـ: قیصر شریف 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اہلیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ شدید زلزلہ کی وجہ سے مشکل میں گھری ترکیہ اور شام کی عوام کی مدداور ریلفیئر کیلئے دل کھول کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات دیں۔سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق سراج الحق کی ہدایت پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا وفد عبدالشکور کی سربراہی میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم بڑے پیمانے پر زلزلہ متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن