ایچ بی ایل انویٹو فکسڈ انکم ٹوٹل ٹریڑری ای ٹی ایف کا پی ایس ایکس میں آغاز


کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایچ بی ایل ٹوٹل ٹریڑری ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈکی صورت میں ایک نئے  اور جدید ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ای ٹی ایف پی ایس ایکس پر شروع ہونے والا ساتواں اور اپنی نوعیت کا پہلا  فنڈ ہے کیونکہ یہ بنیادی اثاثہ کلاس کے طور پر حکومتی قرض کی سیکیورٹیز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔ یہ سیکیورٹی سرمایہ کاروں کے لیے ای ٹی ایف فارم میں ترتیب دی گئی ہے تاکہ مقررہ آمدنی کے متنوع پول میں آسانی سے سرمایہ کاری کی جا سکے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ایچ بی ایل ٹوٹل ٹریڑری ای ٹی ایف کے باضابطہ آغاز کے موقع پر ایکسچینج میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایس ایکس بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر اور ایم ڈی اور سی ای او  پی ایس ایکس فرخ ایچ خان نے شرکت کی۔ایچ بی ایل ٹوٹل ٹریڑری ای ٹی ایف کے بنیادی اثاثے نقد اور نقد کے مساوی، ٹریڑری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) پر مشتمل ہیں۔ یہ ایک اوپن اینڈ فکسڈ انکم ای ٹی ایف ہے جو اپنے بینچ مارک انڈیکس ایچ بی ایل ٹوٹل ٹریڑری انڈیکس کو ٹریک کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن