لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ترکیہ ،شام اور لبنان میں ہونے والے زلزلے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی آزمائش ہے ، جس میں ہمارے مسلمان بھائی مبتلا ہوئے ہیں۔قیامت صغریٰ کا منظر تھا کہ جب لوگوں نے اپنے گھروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے تباہ ہوتے دیکھا، اور ملبے کے ڈھیر تلے سے اپنے عزیز و اقار ب کی لاشیں نکالیں۔ یہ بہت ہی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔
اب عالمی برادری کو انسانیت کی بنیاد پر ترکیہ، شام اور لبنان کی مدد کرنی چاہئے۔ تاکہ متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور افواج پاکستان کی طرف سے جو امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے، قابل تحسین ہے۔ امید کرتے ہیں کہ تمام سماجی مذہبی سیاسی تنظیمیں اور مخیر حضرات اپنی سطح پر مستحقین تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔اس میں تمام طبقات کو بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مصیبت میں گھرے ہمارے بہن بھائیوں کی مشکلات کو آسان کرے۔
قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی آزمائش : اعجاز احمد
Feb 08, 2023