لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان کے 22کروڑ عوام ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ترکیہ اور شام کے مصیبت زدگان کی بھر پور مدد کی جائے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں اور زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں اور پاکستان میں عوامی سطح پر بھی زلزلہ متاثرین کی مدد وبحالی کیلئے مہم چلائی جائے۔ ان خیالات کااظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ترکیہ ہمارا دیرینہ دوست ہے۔ ترکیہ اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل جب خلافت عثمانیہ مشکلات سے دوچارہوئی تو برصغیر کے مسلمانوں نے قدمے ، دامے ، درمے ان کی مدد کی تھی جبکہ قیام پاکستان کے بعد ترکی کے حکمران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔
جبکہ شام کے ساتھ بھی ہمارا دین اورایمان کا رشتہ ہے۔ شام عرصہ دراز سے جاری جنگوں کی وجہ سے پہلے ہی کھنڈر بن چکا ہے، جنگوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کی جان کی بازی ہار چکے اور لاکھوں بچے یتیم ہیں۔ حالیہ زلزلہ کی وجہ سے ترکیہ اور شام میں خوفناک تباہی ہوئی ہے ،
ترکیہ‘شام زلزلہ‘ مصیبت زدگان کی مدد کی جائے ‘:سبیل اکرام
Feb 08, 2023