سکولوں میں سیرت نبویؐ کو تعلیم کا لازمی حصہ بنایا جائے:سعدیہ راشد 

Feb 08, 2023


لاہور( لیڈی رپورٹر) قومی صدر ہمدر دنونہال اسمبلی سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ نبی مہربان حضرت محمدؐاخلاق کے بلند ترین مرتبہ پر فائز ہیں۔ سکولوں میں سیرت نبویؐکو تعلیم کا لازمی حصہ بنایا جائے، قوموں کی کامیابی کا راز اچھے اخلاق میں ہے ،یہ بلند اخلاق ہی ہیں،جو کسی قوم کو دوسری قوم پر برتری عطا کرتے ہیں۔انہوںنے ان خیالات کا   اظہاراجلاس کے دوان کیا۔
 اسپیکر کے فرائض عطیۃ الوکیل نے نبھائے اجلاس کی قائد ایوان عیشہ سرفراز،جبکہ قائد حزب اختلاف وہاج طارق تھے۔نونہال مقررین میں حافظہ عریشہ مظہر،رفیعہ شہزادی،علیشہ اسلم،مناہل طارق،ایمان آصف اور مریم واجد شامل تھے۔نونہال ارحم بلال کی تلاوت کلام مجید اور نونہال منیبہ یوسف نے نعت پیش کی۔مہمان اعزاز کے طور پر صدر آل پرائیوٹ اسکول منیجمنٹ اور ممبر شوریٰ ہمدر کاشف ادیب جاویدانی شریک ہوئے۔اس موقع پر نونہالان مون پبلک اسکول راوی روڈ نے ٹیبلو ’’پاکستان‘‘ جبکہ ہمدرد پبلک اسکول کی طالبات نے دُعائے سعید پیش کی۔

مزیدخبریں