گرین ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘30 سالہ رکشہ ڈرائیور قتل

Feb 08, 2023


لاہور(نامہ نگار)گرین ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے30 سالہ رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا ۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیورامجد ارشاد کو قتل کر دیا اورموقع سے فرار ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول رکشہ ڈرائیور امجد ارشاد کے سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔تاحال فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔

مزیدخبریں