3واقعات ‘ٹرین کی زد میں آکر3افراد ہلاک‘حادثہ میں 7زخمی 

Feb 08, 2023


 فیروزوالہ+کاہنہ (نامہ نگاران) لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص60 سالہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔ پولیس صدر نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اشرف جاںبحق ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ متوفی ریلوے کراس رہا تھا کہ اچانک ہی ٹرین آجانے کے باعث  نیچے آ کر جاں بحق ہو ا۔جی ٹی روڈ پر برساتی نالہ کے قریب ویگن بے قابو ہو کر اْلٹ جانے سے 7 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ کاہنہ کے علاقہ ہلوکی ریلوے سٹیشن کے قریبب گاؤں میں 40سالہ شخص ریلوے لائن عبورکرتا ٹرین کی زدمیں آکر ہلاک ہوگیا۔کاہنہ کے علاقہ ہلوکی ریلوے سٹیشن کے قریب 40سالہ رضوان مرزا موٹرسائیکل پرریلوے لائن عبورکررہاتھاکہ ٹرین کی زدمیں آکر ہلاک ہوگیا۔متوفی کی نعش کوجناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں