محکمہ مال کا اہم ریکارڈ غیر محفوظ ہونے کا خدشہ 

Feb 08, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بھر میں محکمہ مال کا اہم ریکارڈ غیر محفوظ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کی پانچوں رجسٹری برانچوں جہاں پر روزانہ کروڑوں روپے کی غیر منقولہ املاک کی خریدوفروخت کی دستاویزات محفوظ کی جاتی ہیں جن میں متعدد پرائیویٹ ملازم اور دوسرے محکموں کا عملہ کام کرتا ہے جبکہ ضلع کے درجنوں پٹوار خانوں میں بھی احکام کی عدم توجیہی کی بناء پر پرائیویٹ ملازم کام کرتے ہیں اور محکمہ مال کا اہم ریکارڈ ان کی تحویل میں ہوتا ہے۔ پرائیویٹ ملازمین کے بارے میں ایک سرکاری ادارے نے رپورٹ مرتب کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹری برانچوں میں رشوت کے ریٹ میں بعض ملازمین نے 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں