جوہر ٹائون دھماکہ کیس ‘ویڈیو لنک پر سماعت ‘ملزموں کیخلاف گواہان طلب

Feb 08, 2023


لاہور(خبر نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جوہر ٹائون دھماکہ میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف کیس میں 14 فروری کو دیگر گواہان کو طلب کر لیا، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی،پراسیکیوشن کے ایک گواہ نے شہادت قلمبند کرائی، ملزمان کے وکیل عادل چٹھہ ایڈووکیٹ نے گواہ پر جرح کی ، ملزمان میں ملزم سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں ،ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے، اس مقدمے میں چار ملزمان کو پہلے ہی 9‘9 مرتبہ سزا موت ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں