لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروزنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب امیدوار وقت لے کر ٹیسٹ دینے کیلئے آیا کریں گے ۔مستنصر فیروزنیفیصل چوک مال روڈ پرصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ لاہور میں اہم ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں اس میں ٹریفک کی روانی کو مدنظر رکھا جائیگا۔، تجاوزات ٹریفک کی روانی میں بڑے مسائل کا سبب بنتی ہیں، تجاوزات کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی، گداگری بھی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اب ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔شہریوں کی سہولت کیلئے لائسنسنگ سینٹرز 2 شفٹوں میں کام کرینگے۔لائسنسنگ سینٹرز ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے ۔تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹی ایم اے، ٹریفک پولیس مل کر کیمپ۔لگائے گی۔شہریوں کو شاہراہوں ہر واضح تبدیلی نظر آئے گی۔سکول، کالجز، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔منظم ٹریفک کے حصول کو ہرممکن یقینی بنایا جائیگا۔ ٹریفک پولیس کا مقصد صحیح معنوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اب ٹریفک اور لائسنسنگ سسٹم میں ٹرانسپیرنسی نظر آئے گی، ہماری کوشش ہوگی لائسنس کے شعبہ میں ہمارا بہترین سٹاف کام کرے۔