راولپنڈی (اکمل شہزادسے)راولپنڈی میں گزشتہ روز پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی قلت نے شہریوں میں خوف طاری کر دیا، پیٹرول پمپس ایک خاص مقدار میں شہریوں کو پیٹرول دینے لگے، پیٹرول پمپس پرلمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، گزشتہ روز راولپنڈی میں پیٹرول پمپوں میں پیٹرول کی قلت اور کم پیٹرول دینے سے پورے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ، شہری پریشانی میں آگے معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے کی کشمکش میں پمپوں کے باہر قطاروں میں کھڑے رہے، پیٹرول پمپس والے شہریوں کو صرف دو سو سے تین سو تک کا پیٹرول ڈال کر دیتے رہے جس سے پورے شہر اور گردو نواح میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ، کئی پیٹرول پمپس نے تو پیٹرول کی سپلائی ہی بند کر دی ، شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور خوف ہراس پھیلا کر عوام کو پریشان کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔