بریفنگ مےںتمام خواہشمند اسٹیک ہولڈرز کو ورچوئل رسائی بھی فراہم کی گئی


اسلام آباد (نامہ نگار )فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنی بہترین کارپوریٹ گورننس کے طریقوں کے حصے کے طور پر سال 2023 کے لیے اپنی پہلی کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے کمپنی کے بہترین کوڈ آف کارپوریٹ گورننس، کمپنی کی کارکردگی اور موثر انتظام کی وجہ سے مسلسل 12 سالوں سے لگاتار ٹاپ 25 کمپنیوں میں سرفہرست کمپنی کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔اسی پس منظر میں 31 دسمبر 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے سال کے لیے متعلقہ موضوع کی بریفنگ ایف ایف سی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تمام خواہشمند اسٹیک ہولڈرز کو ورچوئل رسائی بھی فراہم کی گئی۔ کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معززین نے تقریب میں شرکت کی۔کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عسرت محمود(ریٹائرڈ)ستارہ امتیاز (ملٹری) نے بریفنگ کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ چیف فنانشل آفیسرسید عاطف علی نے شرکاءکو ایف ایف سی کی سال 2022 کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
 اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن