عسکری بینک نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کےساتھ معاہدے پر دستخط کر دےئے 


اسلام آباد (نامہ نگار )عسکری بینک نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ساتھ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت اہل صارفین کو بلا سود کاروباری اور زرعی قرضے فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے پر عسکری بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف ریاض بخاری اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر کامران شمس نے دستخط کیے، اخوت فا¶نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب (ویڈیو لنک کے ذریعے)،چیف آپریٹنگ آفیسر، عسکری بینک خورشید ظفر ،چیف رسک آفیسرعسکری بینک، رانا فصیح الحسن اور عسکری بینک کے انسٹیٹیوشنل سیلز،اسلامک بینکنگ اور ایس ایم ای پراڈکٹس ڈویژنزکے سینئر ایگزیکٹوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن