اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہید: مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری تیز ہو گئی: امریکی اخبار

Feb 08, 2023


مقبوضہ بیت المقدس‘ واشنگٹن (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ گولی 17 سالہ حمزہ امجد العشقر کے چہرے پر لگی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جھوٹا دعویٰ کرتے کہا کہ مسلح مشتبہ شخص نے اسرائیلی فوج پر پتھروں، دھماکہ خیز مواد اور آتش گیر مواد پھینکا تھا۔ ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی (یہودی)آبادکاری کی تحریک میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے۔ آباد کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ سخت گیر حکومت کے دور میں فلسطینی علاقوں میں ماضی سے کہیں زیادہ یہودی آباد کاری میں اضافے کا بہترین موقع موجود ہے کیونکہ بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں قائم کی  گئی نئی اسرائیلی حکومت میں کئی سخت گیر وزرا موجود ہیں جو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں اضافے کے سخت حامی ہیں۔

مزیدخبریں