مفتی عبدالشکور سے شام کے سفیر کی ملاقات ،شامی بھائیوں کی شہادتوں پر فاتحہ خوانی


 اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی کی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے ملاقات، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے شامی بھائیوں کی شہادتوں پر فاتحہ خوانی کی ۔مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حالیہ زلزلہ کے نتیجے میں اموات اور تباہی پر شامی بھائیوں اور حکومت سے دلی تعزیت کرتے ہیںتمام مسلمان جسد واحد کی مانند، دینی بھائیوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کرینگے، شام میں اہل بیت اطہار، اصحاب کرام اور بہت سے دوسرے اسلامی تاریخی مقامات ہیں،حضرت زینب ، حضرات بلال، خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی کے مزارات شام میں ہیں،شام کی سر زمین دینی وثقافتی مرکز رہی ، اسلام کیلئے بے حد خدمات سر انجام دیں ،انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور شام کیلئے پاکستانی زائرین کے نظام کو مربوط اور بہتر کرنا چاہتی ہے،دونوں رہنماوں کے مابین دو طرفہ امور  اور زیارت منجمنٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا   شامی سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی نے کہا کہ بشار الاسد اور شامی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے،  شامی عوام کو شدید معاشی اور جنگی خطرات کا سامنا رہا، اب بیشتر حصہ پر امن ہے، شامی حکومت مسائل کے حل اور تعمیر نو کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، دونوں ملکوں کے مابین علمی وفود اور علما، قرا و حفاظ   کے تبادلے کیلئے تعاون کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن