نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں مریض کو ہسپتال لے جانی والی ایمبولینس ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جبراویتا ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس میں 6 لوگ سوار تھے جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 3 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کے مطابق 53 سالہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، حادثہ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے پیش آیا۔