ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کو ہراساں کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے‘ پولیس اینٹی کرپشن سے جواب طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کو ہراساں کرنے اور مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے13 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ 
نگران حکومت پولیس ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت مقدمات اور انکوائری سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔ عثمان ڈار نے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز سے مجھے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایک کارکن کو گرفتار کر کے زبردستی بیان لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...