2022 میں وفاقی محتسب نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایات  نمٹائیں


لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی محتسب نے سال 2022ء کے دوران  157,770 شکا یات کے فیصلے کئے جب کہ 164,174 شکایات موصول ہو ئیں جو ایک ریکا رڈ ہے، 2021ء کے مقا بلے میں 49% زیادہ شکایات آئیں۔ مجمو عی طور پر سال2022ئ￿  کے دوران 3 ارب سے زائد ما لیت کے تنا زعات کے بارے میں شکا یت کنندگان نے وفاقی محتسب سے رجو ع کیا ۔ وفاقی محتسب اعجازاحمد قر یشی نے کہا کہ پا کستان میں چو نکہ چلڈ رن محتسب نہیں اس لئے وفاقی محتسب میں با رہ کروڑ بچوں کے مسائل کے حل کے لئے ’’قو می کمشنر برائے اطفال‘‘ کے نام سے ایک الگ شعبہ کام کر رہا ہے۔ 24 جنو ری 2023ء کو وفاقی محتسب کے چالیس سال مکمل ہو نے پر پا کستان پوسٹ نے ایک یا دگار ی ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔ ہمارے افسران نے سال 2022ء  میں ملک بھر کے تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرزپر جاکر50487شکایات کا ازالہ کیا۔ اعجاز احمد قریشی نے بتا یا کہ ہم نے 90 لاکھ کے لگ بھگ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکا یات کے ازالہ کے لئے ایک ’’شکا یات کمشنر‘‘ مقرر کررکھا ہے۔ وفاقی محتسب کے ترجمان طلعت نے  کہا کہ پا کستان کے ستر ہ بڑ ے شہر وں میں ہمارے علاقائی دفاتر کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وا نا (جنو بی وزیرستان) اور صدہ ضلع کرم میں بھی دو ذیلی دفتر قا ئم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...