اسلام آباد (آئی این پی)عالمی وبا کرونا وائرس کیسز میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 13 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 ہزار 406کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.54فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا:مزید 13نئے کیس،11مریضوں کی حالت تشویشناک
Feb 08, 2023