لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں 22 فروری کو ضمنی چالان جمع نہ کروانے پر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنانے کا عندیہ دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ شریک ملزموں کا سپلیمنٹری چالان جمع کروانے کی مہلت دی جائے۔ نیب کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ نے خواجہ برادران کو بے گناہ بتایا۔