اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے اداروں کے ادارہ جاتی فریم ورک کے جائزے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل اجمل گوندل، چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن پاکستان راحت کونین، ایف بی آر کے نمائندے اور سابق صوبائی سول سروس کے آفیسر حفظ الرحمٰن نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکائ نے نظام کی مضبوطی اور بہتری لانے کے لیے اپنے تجربات کی بنائ پر تجاویز پیش کیں۔
اینٹی کرپشن
وفاقی وزیر برائے قانون کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کااجلاس
Feb 08, 2023