کراچی (اسٹاف رپورٹر)فاسٹ فوڈ کمپنی میں ساڑے 8کروڑ روپے کی خرد برد کرنے والے پکڑے گئے،ملزمان نے نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہائوس سے کھانے پینے کا سامان اور کیش رقم کاغبن کیا، تھانہ تیموریہ میں ایف آئی آر درج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال2022ء کے دوران فاسٹ فوڈ کے نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہائوس سے کھانے پینے کی اشیاء میں خردبردکاسلسلہ جاری رہا۔اس حوالے سے مالک محمدفیضان کی جانب سے پولیس کوشکایت درج کرائی کہ کافی عرصے سے میری کمپنی خسارے میں جارہی تھی ،جب میںنے خودویئرہاؤس پر نگاہ رکھی تومعلوم ہواکہ ویئرہاؤس سے مال چوری ہوکرکہیں جارہاہے۔عبدالقدیرنے گلستان جوہر میںدیسی بارکے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھول رکھاہے، ریکارڈچیک کیا تو معلوم ہوا کہ سال2022ء کے دوران سا ڑھے8کروڑروپے کا خردبردکیا گیاہے اورمختلف کمپنیوںکامال نارتھ کراچی میںموجودویئرہاؤس میں اتار کر کہیں اور منتقل کیاگیاہے،ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کیاجائے،تھانہ تیموریہ میں شکایت درج ہونے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرازوسیم،عبدالقدیرخان اوردیگرملزمان کوگرفتارکرکے ایف آئی اے درج کردی گئی ہے۔
فاسٹ فوڈ کمپنی میں ساڑے 8کروڑ کی خورد برد‘ ملزمان گرفتار
Feb 08, 2023