جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرینگے ، ثروت اعجاز قادری 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستا ن سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خوف خدا وعشق رسول سے سرشار ہوکر جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرینگے ،دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں انہیں ریاستی طاقت سے کچلنا ہوگا ، ملک کے سیاسی ومعاشی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،عوام معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں مہنگائی وبے روزگاری نے جینا محال کردیا ہے ،اہلسنت کے اتحادکیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہونگی،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا ،دین اسلام ہمیں مظلوم اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے ،ملک کے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے شدید پریشان ہیںایسی صورتحال مہنگائی کا طوفان لانے کی پالیسیاںعوام دشمن ہونگی ،ترکیہ میں زلزلہ سے ہونیوالی اموات قیامت صغریٰ ہے ،ترکیہ میں ہونیوالی انسانی اموات پر اسلامی دنیا میں دکھ اور سوگ کا سماںہے ،اللہ تعالی کی بارگاہ میں توبہ واستغفاراور سجدہ ریز ہوکر معافی مانگی جائے ،پاکستان کے عوام مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،ترکیہ میںزلزلہ سے متاثرین کی امداد کیلئے اقوام متحدہ اور اوآئی سی آگے بڑھ کر کام کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدرمبشر حسین حسینی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں علامہ غلام مجتبیٰ جلالی ،ہارون رشید ،محمد اویس مغل ،علی رضا چشتی ،محمد عمران،مولانا وقارالحسن ودیگر موجود تھے اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری ودیگر موجود تھے ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے نومنتخب انجمن طلبہ اسلام کے صدر اور تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے ابائواجداد وکابرین نے کردار ادا کیا،پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انجمن طلبہ اسلام نے اسکول وکالج اور یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات میں دوقومی نظریہ اور اسلامی نظریات کاتحفظ کیا ،والدین کی درسگاہ کے بعد اسکول ،کالج اور یونیورسٹی میں ATIنے تعلیم کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے ۔

ای پیپر دی نیشن