امن مشقیں،ماہی گیروں کو سکیورٹی اداروں سے تعاون کی ہدایت

Feb 08, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہدابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں کوہدایت جاری کی ہے۔کہ9فروری سے 14فروری کے دوران پاک نیوی اورغیرملکی فورسیز کے درمیان کھلے سمندر میں امن مشقوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔اس دوران ماہی گیر اپنی لانچوں کی آمدورفت کو محدود کرنے کی کوشش کریں۔ کراچی چینل کوکلیئر رکھنے کے لیے سکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔ایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہدابراہیم بھٹی نے کہا کہ ساحلی جزیروں کے اطراف کھڑی کی گئی لانچوں کی ترتیب کو درست رکھیں۔اور ہر لانچ پر سبز ہلالی پرچم لگانے کا بھرپور اہتمام کریں۔ ماہی گیروں کو لانچوں پر لگانے کے لیے سبز ہلالی پرچم فشر مینزکوآپریٹو سوسائٹی فراہم کرے گی۔کراچی چینل اور کراچی فش ہاربر کو صاف ستھرا رکھیں۔امن مشقوں کے دوران ماہی گیروں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی ریسکیو لانچ پیٹرولنگ جاری رکھے گی۔اور ریسکیو لانچ پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کا عملہ ماہی گیروں کو رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہاکہ ماہی گیر کمیونٹی ہمیشہ وطن خدادا اور اپنی افواج سے لازوال محبت کرتی ہے۔اور ہمیشہ محبت کرتی رہے گی۔امن مشقوں میں حصہ لینے کے لیے آنے والی مہمان فورسیزجب کراچی چینل میں داخل ہوں تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ماہی گیراپنے وطن پاکستان اوراپنی افواج سے کتنی محبت کرتے ہیں۔مہمان افواج ہمارا یہاں سے اچھا اور بہتر امیج لے کرواپس جائیں۔

مزیدخبریں