کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وترجمان محمداسلم غوری نے کہا ہے کہ اپنی سیاست کو قربان کر
کے ملک کی سمت درست کردی،مشکلات عارضی ہیں، عوام کو باعزت اور خوشحال مستقبل دیں گے،جے یو آئی کے غریب کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کا ڈٹ کر مقابلہ کیامگرعوام کے ووٹ کے استعمال کا حق بری طرح مجروح کیاگیا، عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہمیشہ کی طرح صف اول میں رہیں گے،وہ جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے تحت جامعہ کریمیہ سے متصل شہید عبدالحفیظ رندکمیونٹی ہال لیاری میںمنعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے،جس میںجے یو آئی بزنس فورم صوبہ سندھ کے صدرحاجی امین اللہ ، ضلع جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق، قاری نورالامین،پی ایس 108کے امیرمفتی محمداقبال بلوچ،ضلعی سالارمولانانصیراللہ چغرزئی،پی ایس107کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرموزمبرخان یوسف زئی،مولانا جبران بلوچ ملازئی،سیدعبیداللہ شاہ،مفتی دائود،حاجی یوسف خان سرحدی،حاجی شوکت علی راجپوت،سرفرازخان،مولانا امین تاجک،یوسی5محمدی کالونی کے کونسلر مولانا نقیب احمد،مولانامحمد نسیم حجازی،مولانا اعجاز احمد کشمیری،خلیل احمد بلوچ،عبدالحفیظ خان،قاضی اقتدار احمد سمیت لیاری و صدر ٹائون میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سپورٹرزنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، محمداسلم غوری ،حاجی امین اللہ اور مولانا نورالحق نے لیاری ٹائون اور صدر ٹائون سے انتخاب لڑنے والے جمعیت علماء اسلام کے تمام امیدواروںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے غریب اورتہی دست کارکنوں نے وسائل کی عدم دستیابی کے باجودانتخابی میدان میں رہ کر اپنی بھرپور موجودگی کااحساس کرادیاہے،انتخابی مہم کے دوران جرات سے عوام کی لڑائی لڑی،دھمکی،دبائو اور لالچ جیسے ہتھکنڈے بھی جے یو آئی کے باہمت نظریاتی کارکنوں کا ایمان متزلزل نہیں کر سکی،عارضی ناکامی سے دلبرداشتہ ہونے کی بجائے پرعزم ہیںبلکہ پہلے سے بڑھ کر عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے،آواز اٹھانے اور مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کو مزید تیز کریں گے۔
سیاست قربان کر کے ملک کی سمت درست کردی،محمداسلم غوری
Feb 08, 2023