اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسئلہ کشمیرکو ہرعالمی فورم پر اجاگر،بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے،وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔کشمیریوںکا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیزاینڈ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ سردارسلیم حیدر خان نے اوپی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم ڈی او پی ایف ڈاکٹر عامر شیخ، ڈی جی ایجوکیشن مہوش کمار،مظہر حسین بابر میڈیا ایڈوائزر ٹو وزیرمملکت،ظفر علی بزدار ڈائریکٹر ٹو منسٹر، عبدالرزاق ملک سٹاف آفیسر، مدثر نواز ملک پی ایس اور محمد عارف پے اے ٹو منسٹر کے علاوہ کالج کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر کالج اور سکول کے طلباء و طالبات نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مظلوم کشمیریوں پر ہے والے مظالم سے ا?گاہی دی مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان نے تصویری نمائش کا افتتاح اورطالبات کے تیار کردہ کشمیری ماڈلز کا معائنہ کیا اور ننھی طالبات کی کاوشوں کی تعریف کی۔ایم ڈی اوپی ایف ڈاکٹر عامر شیخ نے طالبات کے جذبے اور کارکردگی کو سراہا۔
مسئلہ کشمیرہرعالمی فورم پر اجاگر،بھارتی مظالم کو بے نقاب کرینگے:سردارسلیم حیدر
Feb 08, 2023