سوشل ویلفئیر اداروں سے ٹرانسجینڈرز کیلئے اقدامات پر رپورٹس طلب


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) وفاقی شرعی عدالت نے چاروں صوبوں کے سوشل ویلفئیر اداروں سے ٹرانسجینڈرز کیلئے کئے گئے اقدامات پر مبنی رپورٹس طلب کرلیں وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت قائمقام چیف جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی وفاقی شرعی عدالت ٹرانسجینڈر کیلئے قائم مانیٹرنگ کمیٹی آف ایکسپرٹس کو تمام فریقین کی راے لینے کی ہدایت کردی چیف جسٹس سید محمد انور نے کہا جو بھی کمیٹی کو تجاویز دینا چاہے وہ دے سکتا ہے دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل فرید ڈوگر نے کہا بلوچستان میں ٹرانسجینڈرز کیلئے بحالی مرکز بنا دیا گیا بحالی مرکز میں کوئی ٹرانسجینڈر جانے کو تیار نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کراچی میں ٹرانسجینڈرز کے حوالے سے درج ہونے والے تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی آئیندہ سماعت پر طلب کر لیا کیس کی مزید سماعت 15 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن