راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رؤف نے زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، مروجہ ماسٹر پلان میں بے قاعدگیوں اور خلاف ضابطہ این او سی کے اجراء سے متعلق پٹیشن پر پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (PHATA)کے ڈائریکٹر جنرل وڈائریکٹرسب ریجن راولپنڈی کو نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا عدالت عالیہ نے قرار دیاکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو 22فروری سے قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب اورپنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے پٹیشن میںاعتراضات پر تفصیلی رپورٹ اور نکات وار جواب داخل کریںپٹیشن کی ابتدائی سماعت کے موقع پردرخواست گزار کے وکیل محمد عثمان ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک امجد علی عدالت میں موجود تھے اڈیالہ روڈ کے رہائشی محمد رزاق نے چیف سیکریٹری پنجاب ، سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ ایند پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) کے ڈائریکٹر جنرل وڈائریکٹرسب ریجن راولپنڈی ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ اٹک ، چکوال ، جہلم ،مری راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنروں ،چیف افسران اورافسران ٹائون پلاننگ کو فریق بنایا۔
زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھرمارکے خلاف ہا ئیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ،متعلقہ حکام کونوٹس
Feb 08, 2023