اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی اے کیساتھ مل کر روات میں موبائل کمپنی کی دو فرنچائزز پر سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بی وی ایس ڈیوائسز، سلیکون پر مبنی انگوٹھوں کے نشانات، اصلی شناختی کارڈ اور سم کارڈز قبضے میں لے لئے گئے ۔ اس دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے سیل چینلز پر سموں کی فروخت کے غیر معمولی رجحان کے مشاہدے کے بعد ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔واضح رہے کہ یہ چھاپہ ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ضمن میں جاری کاوشوں کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم اور مسلسل کاوشوں کو ظاہر کرتاہے ۔
پی ٹی اے کی دو فرنچائزز پر سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کیخلاف کا رروائی
Feb 08, 2023