آئی ایس ایس آئی اور سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر مصر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر  آرمڈ فورسز  مصر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔ معاونت سنٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے کی تھی۔ آئی ایس ایس آئی کی نمائندگی اس کے ڈائریکٹر جنرل، سفیر سہیل محمود اور سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کی نمائندگی اس کے ڈائریکٹر میجر جنرل طارق محمد ہلال نے کی۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں ڈاکٹر طارق دہروگ، پاکستان میں مصر کے سفیرکرنل مختار احمد، چیئرمین پلاننگ، ناصر ہائر ملٹری اکیڈمی، مصر؛ بریگیڈیئر محمد سعد اور مصری دفاعی اتاشی دفتر کے کرنل محمود حسن؛ ڈاکٹر رضا شاہد، ڈپٹی ہیڈ آف مشن، مصر میں پاکستانی سفارت خانہ؛ سفیر خالد محمود، چیئرمین بورڈ آف گورنرز آئی ایس  ایس  آئی اور محترمہ آمنہ خان، ڈائریکٹر، سنٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ بھی شامل تھے۔ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ آمنہ خان نے  کہا کہ مفاہمت نامے پر دستخط دونوں طرف کی گرمجوشی اور باہمی بات چیت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کی عکاسی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مفاہمت نامے سے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن