اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطائ ربانی کی عدالت میں زیر سماعت کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں گواہان پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم شاہنواز امیر اپنے وکیل بشارت اللہ،پروسیکیوٹر راناحسن عباس اور مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت پیش ہوئے ہوئے، دوران سماعت انسپیکٹر امیر، کانسٹیبل اختر اور کرائم سین انچارج رمیز پر جرح کی گئی جو مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر بھی گواہان پر جرح جاری رہیگی۔