گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز میں بہتری حکومت کی اہم ترجیح ہے اورصفائی ‘ نکاسئی آب ‘ سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے بیشتر عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے ان کے آفیشل فیس بک پیج ‘ ٹویٹر اکائونٹ اور واٹس ایپ نمبر 0312- 6150001 پر بھجوائی جانے والی شکایات کا فوری ممکنہ حل متعلقہ محکمہ کے فوکل پرسن کی ذمہ داری ہو گی جس میںسستی اور عدم دلچسپی کانوٹس لیاجائے گا انہوںنے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ پوری دنیا میں مثالی میونسپل سروسز کیلئے عوام بھی شعور اور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ مل کر صفائی ‘ نکاسئی آب سے متعلق شکایات کا حل یقینی بنایا جا تا ہے تا ہم بدقسمتی سے سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں اور افسران کی عدم دلچسپی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں پا رہے ہیں ۔جس کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور اداروں کو اپنی کارکردگی میں واضح بہتری دکھاناہو گی،اجلاس میں سی او حیدر چٹھہ اور سی او فدا میر نے بتایاکہ انتظامی امور میں بہتری کے سلسلہ میں کمشنر کی ہدایات کے تحت ملازمین کی حاضری ‘ دفتری اوقات کار کی پابندی کے ساتھ شکایات باکس بھی لگا دیا گیا جس میں آنے والی درخواستوں اورشکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔