گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈی سی کالونی انتخابات میںحصہ لینے والے تین گروپس کے امیدواروں نے کالونی آفس کے باہر الیکشن کمیٹی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی ، اس موقع پر عدل گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ سابق سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ نے الیکشن کمیٹی کے ساتھ ملی بھگت کر کے سینکڑوں جعلی ووٹ بنوائے،عدل گروپ انکی غنڈہ گردی نہیں چلنے دے گا،پاسبان گروپ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری عمر فاروق گوندل نے کہا کہ من پسند الیکشن کمیٹی نے اپنے آقاؤں کے احکامات میں جعلی ووٹوں کا اندراج کر کے ڈی سی کالونی انتخابات پر شب خون مارا،پاسبان گروپ ان مفاد پرستوں کا مقابلہ کریگا اور یہ جعلی ووٹ کسی صورت نہیں پڑنے دینگے،فائونڈر گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر حاجی امجد سلیم بٹ نے کہا کہ جن جعلی بکوں پر یہ ووٹ بنائے گئے ان پر سابق صدر کے دستخط بھی نہیں یہ دو نمبری کے ماسٹر اور دھوکے باز ہیں، سوسائٹی انتخابات میں کسی غیر قانونی اقدام کو نہیں ہونے دینگے۔ ، رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ پنجاب کو ڈی سی کالونی انتخابات میں جعلی ووٹوں کے اندراج اور الیکشن کمیٹی کی ملی بھگت کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔
ڈی سی کالونی انتخابات، 3گروپس کے امیدواروں کی نعرے بازی
Feb 08, 2023