گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے ترکیہ میں آنیوالے شدید زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ترک حکومت اور عوام کیساتھ ہیں ،ترکیہ اور پاکستان کی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ، پاکستانیوں کے دل ہمیشہ ہمارے ترک و شامی بھائیوں کے دلوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی قوم جاں بحق ہونیوالوں کی روح اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔