مسلم ممالک سویڈن کامکمل سفارتی واقتصادی بائیکاٹ کریں:حافظ عبدالطیف


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے سویڈن میں ہونیوالے المناک واقعہ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے امن عالم کوشدیدنقصان پہنچانے کی ناپاک گہری سازش قراردیاہے اورکہاہے کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں سویڈن کامکمل سفارتی واقتصادی بائیکاٹ اور پوری دنیاکے غیورمسلمانوں سویڈن کی تمام اشیاء کامکمل سوشل بائیکاٹ کریں، سویڈن اور ہالینڈ میں ہونے والاواقعات پوری ملت اسلامیہ کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے یورپ میں نبی کریم ؐ اور قرآن پاک کی توہین معمول کے واقعات بن گئے ہیں جنکے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپااحتجاج ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن