مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم شیخوپورہ  کو مثالی ضلع بناسکتے ہیں : سرمد تیمور


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے کہا کہ محکمانہ امور میں کسی طرح کی لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوامی شکایات کا اذالہ اولین ترجیح کے طور پر یقینی بنایا جائے اور شہری مسائل کے حل کی خاطر تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے، انہوں نے کہا کہ محکمانہ کرپشن کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات تھانے سمیت دیانتداری و فرض شناسی کے کلچر کو فروغ دیا جائے اور تعمیراتی محکموں کے امور کو بھی شفاف بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم شیخوپورہ کو مثالی انتظامی ضلع بناسکتے ہیں جس کیلئے مل کر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔  

ای پیپر دی نیشن