شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142 خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی کال دکھاوے کے سوا کچھ نہیں کارکنوں کو گرفتاریوں کی فرمائش کرنیوالے عمران خان سب سے پہلے اپنی گرفتاری پیش کریں گرفتاری کے ڈر سے یہ زمان پارک میں کئی دن تک چھپے رہے اور کارکنوں کو اپنی ڈھال بنانے کیلئے پنجاب بھر سے جمع کیا اور اب بنی گالہ میں روپوش ہوئے بیٹھے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی نائب صدر میاں آصف شاہین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، خان جہانزیب خان نے کہا کہ عمران خان خود جیل جانے سے ڈرتے اور کارکنوں کو جیل جانے پر اکسا رہے ہیں۔