ملکی سلامتی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے  کیلئے پر عزم ہیں : سردار فیصل 


فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق ناظم سردار فیصل ڈوگرنے کہا ہے کہ دہشگر د اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں انہیں نکیل ڈالنا بہت ضروری ہے، دہشتگردی کا خاتمہ کر کے اپنے بچوں کے مستقبل اور عوام کی جان ومال کو محفوظ اور روشن بنائینگے، ہمارے اکابرین، بزرگوں نے ہمیں ملک سے محبت اور اس کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کا درس دیا ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن