قیامت خیز زلزلے کی تباہی: اموات کی تعداد7ہزار800سےتجاوزکرگئی۔

قیامت خیز زلزلے میں تباہ سے اب تک ترکیہ اورشام میں  اموات کی تعداد 8000 کے قریب جا پہنچی۔ ترکیہ اور شام میں زلزلے  نے تباہی مچادی۔ اموات کی تعداد 7 ہزار 800 سے بھی تجاوز کر گئی۔شام میں ہلاک ہونےوالوں کی تعدادایک ہزار  900سے زائد ہوگئی ہے۔ ترکیہ میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد5ہزار800سےزائدہوگئی ہے۔ترکیہ میں زلزلے سے31ہزار777افرادزخمی ہوئے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں 5ہزار 775عمارتیں تباہ ہوئیں۔ ترک ہلال احمر کے مطابق زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگادیےگئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ریسکیوٹیم نے ترکیہ میں آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق پہلا آپریشن سیکٹر آدیامن میں قائم کردیا گیا ہے۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ٹیم کمانڈر رضوان نصیر ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 51رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہیں۔ریسکیو ٹیم کے ارکان اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ا سپشلائزڈ ہیں۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ریسکیو، ترک بھائیوں کیساتھ ہے

ای پیپر دی نیشن