کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں کو کسی نئی کارروائی سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو سرکردہ کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے چار ہینڈ گریڈ اور دو کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لیں۔ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ تھے، جن کی شناخت اخمد اللہ عرف بشیر اور نعمت اللہ شامل ہے۔گرفتار دہشت گرد شہر کے تاجروں بھتہ وصول کرنے اور نہ دینے پر گھروں پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیںکراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اوررینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔رینجرز حکام کے مطابق ملزمان میں نسیم عرف گولوبلال عرف بررا، سیف اللہ نیازی اور سلمان شامل ہیں۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نسیم لیاری گینگ وار کمانڈر جاسم عرف گولڈن کا قریبی رشتہ دارہے، ملزم پولیس اوررینجرزکےخلاف مقابلوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
کراچی دہشت گرفتار